شازیہ منظور اور علیزے شاہ تنازع، گلوکارہ کا اپنا مؤقف سامنے آگیا

شازیہ منظور اور علیزے شاہ تنازع، گلوکارہ کا اپنا مؤقف سامنے آگیا

پاکستانی موسیقی کی معروف گلوکارہ شازیہ منظور اور اداکارہ علیزے شاہ کے درمیان جاری تنازع پر شازیہ منظور نے خاموشی توڑ دی ہے۔

90 کی دہائی سے موسیقی کی دنیا میں اپنی منفرد آواز کے باعث شہرت حاصل کرنے والی شازیہ منظور نے کئی مقبول گیت دیے، جن میں ’’چن میرے مکھنا‘‘ اور ’’بتیاں بجھائے رکھدی‘‘ جیسے گانے آج بھی مداحوں میں مقبول ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :صفائی کے کام سے شہرت کی بلندیوں تک، گپی گریوال کا سفر

حال ہی میں اداکارہ علیزے شاہ نے الزام عائد کیا تھا کہ برائیڈل کاؤچر ویک (BCW) کے دوران شازیہ منظور نے انہیں مبینہ طور پر دھکا دیا، جس کے باعث وہ لڑکھڑا گئیں۔ علیزے شاہ کا کہنا تھا کہ یہ سب ویوز حاصل کرنے کے لیے کیا گیا اور چونکہ وہ کسی بااثر شخصیت کی حمایت نہیں رکھتیں، اس لیے انہیں اس صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

تاہم شازیہ منظور نے ان الزامات کی تردید کرتے ہوئے اپنا مؤقف پیش کر دیا ہے۔ وہ وسے چوہدری کے پروگرام میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اس تنازع پر بات کی۔

یہ بھی پڑھیں :ناصر مدنی کی تنقید پر مومنہ اقبال کا سخت ردعمل،قانونی قدم اٹھانے کا اعلان

گلوکارہ کا کہنا تھا کہ علیزے شاہ کے گرنے کی وجہ ان کی اونچی ہیلز تھیں، نہ کہ کوئی دھکا۔ انہوں نے کہا کہ انہیں علیزے کو دھکا دینے سے کوئی فائدہ حاصل نہیں ہونا تھا، اس لیے ایسا کرنے کی کوئی وجہ نہیں تھی۔

شازیہ منظور نے ماضی میں جگن کاظم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر بھی وضاحت دی اور کہا کہ جگن نے خود ان سے ایسا کرنے کے لیے کہا تھا۔

دوسری جانب علیزے شاہ کے الزامات اور شازیہ منظور کے جواب کے بعد سوشل میڈیا پر ایک بار پھر اس معاملے پر بحث شروع ہوگئی ہے، جبکہ مداح دونوں فنکاروں کے مؤقف پر اپنی رائے کا اظہار کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles