سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا ، کب تک ذمہ داریاں انجام دیں گے؟

سپریم کورٹ میں قائم مقام چیف جسٹس نے حلف اٹھا لیا ، کب تک ذمہ داریاں انجام دیں گے؟

سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس منیب اختر نے قائم مقام چیف جسٹس پاکستان کے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے وہ چیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران عدالت عظمیٰ کی سربراہی کی ذمہ داریاں انجام دیں گے۔

جسٹس منیب اختر سے قائم مقام چیف جسٹس کے عہدے کا حلف جسٹس محمد شفیع صدیقی نے لیا۔ حلف برداری کی تقریب سپریم کورٹ برانچ رجسٹری کراچی میں منعقد ہوئی جہاں تقریب انتہائی سادہ اور باوقار انداز میں منعقد کی گئی۔

تقریب میں سپریم کورٹ اور وفاقی آئینی عدالت کے ججز، رجسٹرار سپریم کورٹ، اعلیٰ عدالتی افسران اور عملے کے ارکان نے شرکت کی۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے حلف برداری کی کارروائی کو آگے بڑھایا۔

جسٹس منیب اختر سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج ہیں اور انہیں آئینی و قانونی معاملات میں وسیع تجربہ حاصل ہے۔ وہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی بیرونِ ملک موجودگی کے دوران عدالت عظمیٰ کے انتظامی اور عدالتی امور کی نگرانی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے ڈالر کمانا آسان ، صرف 28 دن میں 3 لاکھ ویوز، طریقہ جانیے

ذرائع کے مطابق جسٹس منیب اختر چیف جسٹس پاکستان کی وطن واپسی تک قائم مقام چیف جسٹس کے طور پر فرائض انجام دیتے رہیں گے۔ اس دوران سپریم کورٹ میں زیرِ سماعت اہم مقدمات اور عدالتی امور معمول کے مطابق جاری رہیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں شریک ججز اور افسران نے جسٹس منیب اختر کو نئی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی جبکہ عدالتی امور کے تسلسل اور شفاف انداز میں انجام دہی کی توقع ظاہر کی گئی۔

editor

Related Articles