ایران امریکا امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت ، سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

ایران امریکا امن مذاکرات میں بڑی پیشرفت ، سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات میں پیش رفت کی خبروں کے بعد سونے کی عالمی مالیاتی منڈیوں میں غیر یقینی صورتحال بڑھ گئی ہے،  افراطِ زر میں اضافہ اور شرحِ سود مزید بڑھ سکتی ہے، جس کے نتیجے میں عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز اسپاٹ گولڈ کی قیمت 1.2 فیصد اضافے کے ساتھ 4,209.03 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی اور اسی سطح کے قریب ٹریڈ کرتی رہی۔

دوسری جانب اگست کے لیے امریکی گولڈ فیوچرز میں 0.5 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد یہ 4,225.80 ڈالر فی اونس پر آ گئے۔

ماہرین کے مطابق فیوچرز میں یہ کمی وقتی منافع خوری اور مارکیٹ ایڈجسٹمنٹ کا نتیجہ ہو سکتی ہے،  صرف سونا ہی نہیں بلکہ چاندی کی قیمت میں بھی نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جہاں چاندی 2.6 فیصد بڑھ کر 66.60 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی۔

اسی طرح پلاٹینم اور پیلیڈیم کی قیمتوں میں بھی مثبت رجحان رہا، جہاں پلاٹینم میں 1.3 فیصد اور پیلیڈیم میں 1.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں :2026 کے اختتام تک سونا کتنا مہنگا ہوسکتا ہے ؟عالمی ادارے کی پیشگوئی آگئی

عالمی سطح پر سونے کی طلب میں ملا جلا رجحان دیکھا جا رہا ہے،  کچھ سرمایہ کار محتاط رویہ اپنائے ہوئے ہیں جبکہ دیگر نے غیر یقینی حالات کے پیش نظر دوبارہ سونے میں سرمایہ کاری شروع کر دی ہے، کیونکہ اسے محفوظ اثاثہ سمجھا جاتا ہے۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی دیکھی گئی ہے، اس کے ساتھ ساتھ دنیا کے بیشتر اسٹاک مارکیٹ انڈیکسز میں بہتری کا رجحان بھی سامنے آیا ہے ، جہاں برینٹ خام تیل کی فی بیرل قیمت میں ایک ڈالر سے زائد کمی ہوئی ہے، جس کے بعد یہ 79.44 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔

editor

Related Articles