پریانکا چوپڑا نے راز تو نہیں کھولا، مگر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

پریانکا چوپڑا نے راز تو نہیں کھولا، مگر مداحوں کا تجسس بڑھا دیا

بالی ووڈ سے ہالی ووڈ تک اپنی کامیابیوں کے جھنڈے گاڑنے والی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک بڑا انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ جلد ایک نئے ہالی ووڈ پراجیکٹ میں آسکر ایوارڈ یافتہ اداکارہ انجلینا جولی کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔

پریانکا چوپڑا نے ایک حالیہ انٹرویو میں اس آنے والے منصوبے کا ذکر تو کیا، تاہم اس کی نوعیت یا دیگر تفصیلات سے پردہ نہیں اٹھایا۔ ان کے اس بیان کے بعد مداحوں میں بے چینی اور تجسس بڑھ گیا ہے کہ آخر دونوں عالمی شہرت یافتہ اداکارائیں کس منصوبے میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں :کبریٰ خان کے لیے شرمیلا ٹیگور کا پیار بھرا انداز،ویڈیو وائرل

سوشل میڈیا پر صارفین مختلف قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔ بعض کا خیال ہے کہ یہ کسی بڑی ہالی ووڈ فلم کا حصہ ہو سکتا ہے، جبکہ کچھ مداح اسے کسی عالمی مہم یا فلاحی منصوبے سے جوڑ رہے ہیں۔

انٹرویو کے دوران پریانکا چوپڑا نے انجلینا جولی کے علاوہ ہالی ووڈ کی معروف اداکاراؤں پینی لوپ کروز اور سلمیٰ ہائیک کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ وہ ان کے کام اور کیریئر سے ہمیشہ متاثر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :افواہیں دم توڑ گئیں، سوہائے علی ابڑو کی فیملی تصاویر وائرل

اداکارہ کا کہنا تھا کہ وہ اب اپنے کیریئر کے اس مرحلے میں داخل ہو چکی ہیں جہاں انہیں اپنے منصوبوں کے انتخاب میں مکمل آزادی حاصل ہے۔ انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ ہالی ووڈ میں ابتدائی دنوں میں انہیں ایسے کردار پیش کیے جاتے تھے جو خاص طور پر ان کے لیے نہیں لکھے گئے ہوتے تھے۔

پریانکا چوپڑا نے یہ بھی انکشاف کیا کہ ان کے شوہر نک جوناس نے انہیں احساس دلایا کہ اب وہ اپنی پسند اور معیار کے مطابق منصوبوں کا انتخاب کرنے کی پوزیشن میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ترک شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایجے ارتم 35 برس کی عمر میں چل بسیں

دوسری جانب پریانکا چوپڑا بھارتی سینما میں بھی واپسی کے لیے تیار ہیں۔ وہ معروف ہدایتکار ایس ایس راجامولی کی بڑے بجٹ کی ایکشن ایڈونچر فلم ’’وارانسی‘‘ میں مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں، جو کئی برس بعد ان کی پہلی بھارتی فلم ہوگی۔

میڈیارپورٹس کے مطابق فلم کی شوٹنگ دنیا کے مختلف مقامات پر کی گئی ہے اور اسے 7 اپریل 2027 کو عالمی سطح پر ریلیز کیا جائے گا۔

editor

Related Articles