پاکستانی اداکارہ اور میزبان نادیہ خان نے کاسمیٹک پروسیجرز پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بعض اوقات خوبصورتی بڑھانے کے لیے کرائے جانے والے یہ طریقہ علاج چہرے کی قدرتی دلکشی کو متاثر کر دیتے ہیں۔
ایک حالیہ پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نادیہ خان نے بالی ووڈ اداکاراؤں ایشوریا رائے اور کترینہ کیف کا حوالہ دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں اداکارائیں دنیا کی خوبصورت ترین خواتین میں شمار ہوتی ہیں، تاہم ان کے بقول مبینہ کاسمیٹک پروسیجرز کے بعد ان کی قدرتی خوبصورتی میں تبدیلی محسوس کی گئی۔
نادیہ خان نے مزید کہا کہ بعض اوقات کاسمیٹک پروسیجرز کے بعد چہرہ اپنی سابقہ حالت میں واپس نہیں آتا، اس لیے ایسے فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہییں۔
اداکارہ کے اس بیان پر سوشل میڈیا پر مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں، جہاں کچھ صارفین نے ان کی رائے سے اتفاق کیا، جبکہ بعض نے اسے ذاتی پسند اور انتخاب کا معاملہ قرار دیا۔