بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، تین دہشت گرد ہلاک

بلوچستان کے ضلع خاران میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیاد پر کارروائی کے دوران تین مبینہ دہشت گردوں کو ہلاک کردیئے ہیں۔ 

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسپیشل آپریشنز ٹیم نے دوپہر تقریباً 2 بج کر 35 منٹ پر خاران کے علاقے کلی سراوان کے قریب موٹر سائیکلوں پر سوار تین سے چار مشتبہ افراد کو دیکھا جس کے بعد اہلکاروں نے ان کا تعاقب کیا۔

ذرائع کے مطابق تعاقب کے دوران مشتبہ افراد اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں تین مبینہ دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ایک مشتبہ شخص کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیل سامنے نہیں آئی۔

کارروائی کے بعد سیکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے اسلحہ، راکٹ پروپلڈ گرینیڈ (آر پی جی) کا گولہ بارود، موٹر سائیکلیں، برقی آلات اور مختلف تاریں برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت دہشتگری برآمد کرتا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ بھارت کے پراکسی گروہ ہیں : صائمہ سلیم

ابتدائی تحقیقات کے مطابق برآمد ہونے والا سامان اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ مبینہ طور پر یہ گروہ کسی مسلح حملے کی تیاری کر رہا تھا یا دھماکا خیز مواد تیار کرکے نصب کرنے کا منصوبہ رکھتا تھا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت تاحال ظاہر نہیں کی گئی جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات جاری کی جائیں گی۔

Related Articles