فلم کی شوٹنگ مہنگی پڑ گئی،بھنسالی سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

فلم کی شوٹنگ مہنگی پڑ گئی،بھنسالی سے بڑا مطالبہ سامنے آگیا

بالی ووڈ ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی آنے والی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ کے سیٹ پر ایک مزدور کی ہلاکت کے بعد معاملہ سنگین صورت اختیار کر گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کام کے دوران کرنٹ لگنے سے کارپنٹر چندر دھاری سنگھ یادو جان کی بازی ہار گئے۔

واقعے کے بعد فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سنی ایمپلائیز  نے سنجے لیلا بھنسالی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ متاثرہ خاندان کو 50 لاکھ روپے بطور معاوضہ ادا کریں اور مرحوم کے دونوں بچوں کی تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کریں۔

یہ بھی پڑھیں :محرم سے متعلق پوسٹ پر ایلون مسک کو شدید تنقید کا سامنا

فیڈریشن کے صدر بی این تیواری کا کہنا ہے کہ فلم ساز کی جانب سے پہلے ہی مرحوم کے اہل خانہ کو 40 لاکھ روپے دیے جا چکے ہیں، تاہم فیڈریشن کا مؤقف ہے کہ معاوضے کی رقم بڑھا کر 50 لاکھ روپے کی جائے تاکہ خاندان کو بہتر مالی سہارا مل سکے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فیڈریشن نے فلم پروڈکشن کے دوران کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’’لو اینڈ وار‘‘ میں رنبیر کپور، وکی کوشل اور عالیہ بھٹ مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔ فلم کی کہانی دو فوجی افسروں کے درمیان ایک پیچیدہ محبت کے گرد گھومتی ہے، جبکہ اس کی نمائش 21 جنوری 2027 کو متوقع ہے۔

editor

Related Articles