بانی پی ٹی آئی سیاسی شطر نج کے بادشاہ ہیں، فواد چودھری

بانی پی ٹی آئی سیاسی شطر نج کے بادشاہ ہیں، فواد چودھری

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ملک کی سیاست کے شطرنج کا بادشاہ ہیں ۔

فواد چودھری کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہوں نے حکومتیں کی ہیں،میرے بارے میں غلط خبریں پھیلائی گئیں میں نہ تو کبھی آئی پی پی کا حصہ تھا اور نہ ہی بنا ہوں ۔ میں نے تو استحکام پارٹی کبھی جوائن کی ہی نہیں تھی یہ سب کو پتہ ہے کہ میں نے استحکام پارٹی جوائن نہیں کی جس پارٹی کو جوائن ہی نہ کیا تو اسکی ترید میں کیا کروں؟ ۔

یہ بھی پڑھیں: قوم کا دفاع یقینی بنایا جائے گا، سربراہان پاک افواج کا یوم تکبیر پر پیغام

انکا کہنا تھا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی اس وقت ملک کی سیاست کے شطرنج کا بادشاہ ہیں ۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں دور کنی پہنچ نے فواد چودھری کے پنجاب بھر میں درج مقدمات میں ویڈیولنک پر حاضری کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا، وکیل نے عدالت کو بتایا کہ فواد کیخلاف مجموعی طور پر 47 کیس درج ہیں، تمام کیسوں میں پیروی کے لیے پیش ہونا مشکل ہے، پنجاب پولیس کی جانب سے درخواست گزار کو گرفتاری کا خدشہ ہے ، عدالت ویڈیولنک کے ذریعے ٹرائل کورٹ میں پیش ہونے کی اجازت دے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *