50 ملین ڈالر کا منصوبہ، ہر ہفتے 10 کروڑ مکھیاں کیوں تیار کی جائیں گی؟

50 ملین ڈالر کا منصوبہ، ہر ہفتے 10 کروڑ مکھیاں کیوں تیار کی جائیں گی؟

امریکا اور میکسیکو نے مویشیوں کو خطرناک پیراسائٹس سے بچانے کے لیے ایک منفرد مشترکہ منصوبہ شروع کر دیا ہے، جس کے تحت جراثیم سے پاک مکھیوں کی بڑے پیمانے پر افزائش کی جائے گی۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں ممالک نے میکسیکو کے شہر میٹاپا ڈی ڈومنگیز میں، گوئٹے مالا کی سرحد کے قریب، ایک جدید پیداواری پلانٹ کا افتتاح کیا ہے۔ افتتاحی تقریب میں میکسیکو کی صدر کلاڈیا شین بام اور امریکی وزیر زراعت بروک رولنز نے شرکت کی۔

تقریباً 50 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے قائم کیے گئے اس مشترکہ منصوبے کے تحت ہر ہفتے 10 کروڑ جراثیم سے پاک مکھیاں تیار کی جائیں گی، جنہیں سرحدی علاقوں میں چھوڑا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں :صرف ایک کبوتر کے لیے کروڑوں روپے، وجہ جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

ماہرین کے مطابق یہ مکھیاں خطرناک کیڑوں کی افزائش روکنے میں مددگار ثابت ہوں گی، جس سے مویشیوں کو بیماریوں اور ہلاکتوں سے بچانے میں مدد ملے گی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق میکسیکو میں اب تک 30 ہزار سے زائد جانور ایک خطرناک پیراسائٹ سے متاثر ہو چکے ہیں، جبکہ اس کا اثر امریکا تک بھی پہنچ چکا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ جراثیم سے پاک مکھیوں کے استعمال کی یہ حکمت عملی ماحول دوست طریقوں میں شمار کی جاتی ہے، جس کا مقصد نقصان دہ کیڑوں کی تعداد کو کم کرنا اور مویشیوں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

editor

Related Articles