فٹ بال ورلڈکپ کے راؤنڈ آف تھرٹی ٹو میں ایک اور بڑی کامیابی ، جہاں میکسیکو نے ایکواڈور کو شکست دے دی۔
میکسیکو کی جانب سے کوئی نوننس نے پہلا اور ہیمی نینس نے دوسرا گول کیا جب کہ میکسیکو نے ایکواڈور کو 0-2 سے ہرایا۔
یہاں یہ بات بھی قابلِ ذکر ہے کہ میکسیکو نے 40 برس بعد پری کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کی ہے ، اس سے قبل 1986 میں میکسیکو نے یہ کامیابی اپنے نام کی تھی ، اس فتح کے بعد میکسکیو میں جشن کا سماں ہے اور مداحوں کی خوشی دیدنی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر فیفا نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں میکسیکو کی فتح کے بعد شائقین کو خوشی سے جھومتے ہوئے دکھایا گیا ہے ، فیفا نے اسے ٹیم اور مداحوں کے لیے ایک “تاریخی رات” قرار دیا۔
Scenes in Mexico City! 🇲🇽
Fans celebrate an historic night as Mexico win their second-ever @FIFAWorldCup knockout match exactly 40 years after their first 🙌 pic.twitter.com/RxnNahfLZt
— FIFA (@FIFAcom) July 1, 2026

