ایران کے شہید سابق سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای کی نمازِ جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی ۔
شہید ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ سید علی خامنہ ای کی نماز جنازہ آیت اللہ جعفر سبحانی نے پڑھائی ، نمازِ جنازہ میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان، اسپیکر باقر قالیباف اور کئی سربراہان مملکت سمیت عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
گرینڈ مصلیٰ کے بڑے صحن میں جمع ہزاروں لوگوں نے ہاتھوں میں سرخ جھنڈے اٹھا رکھے ہیں، جنازہ گاہ اور تہران کی سڑکوں پر سیاہ لباس پہنے، انتقام اور انصاف کے حصول کی علامت سرخ پرچم لہراتے سوگواروں نے شہید رہبر کو الوداع کیا۔
🚨تہران میں رہبر اعلٰی آیت اللہ خامنہ ای کی مرکزی نماز جنازہ ادا، ایرانی صدر سمیت تمام اعلی سول وعسکری قیادت کی شرکت، لاکھوں افراد نمازجنازہ میں موجود، رقت آمیز مناظر pic.twitter.com/L5CE1Xfh42
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) July 5, 2026

