مسلم دنیا فلسطینیوں کے لیےکب متحد ہو گی؟ ترک صدر

مسلم دنیا فلسطینیوں کے لیےکب متحد ہو گی؟ ترک صدر

ترک صدررجب طیب اردوان نے غزہ میں اسرائیلی مظالم رکوانے میں ناکامی پر اسلامی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

تفصیلات کے مطابق انقرہ میں پارٹی اجلاس سے خطاب کے دوران ترکیہ کے صدر کا کہنا تھا کہ آو آئی سی کو بھی غزہ کے معاملے پر مثبت کردار ادا کرنا چاہیے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہر دن فلسطینی شہدا ءکی لاشیں سڑکوں پر بکھری ہوتی ہیں ۔ صیہونی دہشت گرد فلسطینیوں کی حرمت کو پامال کر رہے ہیں، فلسطینیوںکے بچوں کو ان کے سامنے مارا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:خادم حرمین شریفین کی ہدایت پر ایک ہزار فلسطینیوں کو سرکاری سطح پر حج کرانے کا اعلان

لوگوں کو خیموں میں آگ سے جلایا جا رہا ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کب متحد ہوگی؟۔ او آئی سی فلسطینیوں پر ہونے والے مظالم کے خلاف کب مؤثر پالیسی اپنائے گی۔ صدر رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ اسلامی دنیا کے قلب میں مٹھی بھر دہشت گردوں کے ہاتھوں مسلمانوں کی نسل کشی پر خاموش رہنے اور کچھ نہ کرنے پر اللہ ہم سب کا احتساب کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *