روپے کے مقابلے میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور دیگر کرنسیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

روپے کے مقابلے میں ڈالر، پاؤنڈ، یورو اور دیگر کرنسیوں کی نئی قیمتیں سامنے آگئیں

پاکستانی روپے کے مقابلے میں عالمی کرنسیوں کی قیمتوں میں معمولی اتار چڑھاؤ کے ساتھ اوپن مارکیٹ کے نئے ریٹس جاری کر دیے گئے ہیں، کرنسی مارکیٹ میں امریکی ڈالر سمیت یورو، برطانوی پاؤنڈ، خلیجی کرنسیوں اور دیگر عالمی کرنسیوں کی خرید و فروخت کی قیمتیں سامنے آ گئی ہیں۔

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 279.30 روپے جبکہ قیمت فروخت 280.50 روپے ریکارڈ کی گئی، کرنسی ڈیلرز کے مطابق ڈالر کی قیمت میں حالیہ دنوں میں محدود تبدیلی دیکھی جا رہی ہے اور مارکیٹ میں طلب و رسد کا توازن برقرار ہے۔

یورپی کرنسی یورو کی قیمت خرید 318.22 روپے جبکہ قیمت فروخت 322.20 روپے رہی، جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر بھی بلند سطح پر برقرار ہے، پاؤنڈ کی خریداری 373.46 روپے اور فروخت 376.15 روپے میں ہوئی۔

خلیجی ممالک کی اہم کرنسیوں میں متحدہ عرب امارات کا درہم 76.35 روپے خرید اور 77 روپے فروخت پر دستیاب رہا، جبکہ سعودی ریال کی قیمت خرید 74.55 روپے اور قیمت فروخت 75.30 روپے ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :پاکستانی روپے کے مقابلے میں سعودی ریال اوردیگر غیر ملکی کرنسیو ں کے ریٹ

کویت کا دینار بدستور دنیا کی قدر رکھنے والی کرنسیوں میں شامل رہا، جس کی خرید قیمت 890.60 روپے اور فروخت قیمت 900.95 روپے رہی عمانی ریال 726.28 روپے خرید اور 736.60 روپے فروخت، جبکہ بحرینی دینار 741.53 روپے خرید اور 751.85 روپے فروخت پر موجود رہا۔

کینیڈین ڈالر کی قیمت خرید 197.72 روپے اور قیمت فروخت 201.65 روپے ریکارڈ کی گئی، جبکہ آسٹریلوی ڈالر 193.56 روپے خرید اور 196.45 روپے فروخت میں دستیاب رہا۔

ایشیائی کرنسیوں میں جاپانی ین کی قیمت خرید 1.71 روپے اور فروخت 1.81 روپے رہی، چینی یوآن 38 روپے خرید اور 38.75 روپے فروخت، جبکہ ملائیشین رنگٹ 67.25 روپے خرید اور 67.90 روپے فروخت پر رہا۔

دیگر کرنسیوں میں سنگاپور ڈالر کی خرید قیمت 214.18 روپے اور فروخت قیمت 217.95 روپے، سوئس فرانک 343.59 روپے خرید اور 348.25 روپے فروخت، نیوزی لینڈ ڈالر 159.77 روپے خرید اور 161.75 روپے فروخت ریکارڈ کیا گیا۔

ہانگ کانگ ڈالر کی قیمت خرید 35.22 روپے اور قیمت فروخت 36.23 روپے، ڈینش کرون 42.56 روپے خرید اور 43.25 روپے فروخت، نارویجن کرون 27.99 روپے خرید اور 28.29 روپے فروخت جبکہ سویڈش کرونا 28.25 روپے خرید اور 28.90 روپے فروخت پر رہی۔

کرنسی مارکیٹ کے ماہرین کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ڈالر کی صورتحال، بیرونی ادائیگیوں، ترسیلات زر کے بہاؤ اور ملکی زرمبادلہ کی صورتحال آئندہ دنوں میں روپے کی قدر پر اثر انداز ہو سکتی ہے، تاہم موجودہ صورتحال میں مارکیٹ میں بڑی تبدیلی کے بجائے معمولی اتار چڑھاؤ دیکھا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles