وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو 7 دن میں اور عام پاسپورٹ 30 دن میں جاری کرنے کا حکم دیا ہے۔
وفاقی وزیر نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا کے مراکز کا دورہ کیا اور پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیا۔ انہوں نے بروقت پاسپورٹ کے اجراء کو یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل کے قیام کی ہدایت کی اور خبردار کیا کہ کسی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔ بیرون ملک مقیم پاکستانی مقررہ وقت میں پاسپورٹ حاصل نہ کرنے کی صورت میں complaints.passport@interior.gov.pk پر اپنی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ وفاقی وزیر نے نادرا کے عملے کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے پاسپورٹ سینٹرز پر عملے کی کمی پر قابو پانے کے لیے اضافی عملے کی بھرتی کی ہدایت کی۔
یاد رہے کہ اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ جبکہ ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا تھا۔