سوشل میڈیا پر بریگیڈیئر فائق ایوب سے منسوب ایک بیان وائرل ہونے کے بعد اس کی حقیقت سامنے آ گئی ہے فیکٹ چیک کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی سے منسلک سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی جانب سے گردش کرنے والا بیان جعلی اور گمراہ کن قرار دیا گیا ہے۔
فیکٹ چیک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سوشل میڈیا پر ایک پوسٹر شیئر کیا جا رہا تھا جس میں بریگیڈیئر فائق ایوب سے ایک متنازع بیان منسوب کیا گیا تاہم تحقیقات کے بعد واضح ہوا کہ بریگیڈیئر فائق ایوب نے ایسا کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی اس کی کسی سرکاری ذریعے سے تصدیق ہوتی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ دعویٰ غلط معلومات (Disinformation) پھیلانے کی کوشش ہے جس کے ذریعے عوام کو گمراہ کیا گیا۔ فیکٹ چیک میں شہریوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے غیر مصدقہ بیانات اور تصاویر پر یقین کرنے سے پہلے مستند ذرائع سے ان کی تصدیق ضرور کریں۔
فیکٹ چیک میں وائرل پوسٹر پر واضح طور پر “FAKE” کی مہر ثبت کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بریگیڈیئر فائق ایوب سے منسوب یہ بیان بے بنیاد اور پروپیگنڈا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر غیر مصدقہ معلومات کی تیزی سے تشہیر عوام میں غلط فہمیاں پیدا کر سکتی ہے اس لیے خبروں کی تصدیق کے بعد ہی انہیں آگے شیئر کیا جانا چاہیے۔