پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف شیف راحت علی انتقال کر گئیں

پاکستان کی معروف شیف، ٹی وی میزبان اور گھریلو کھانوں کی ماہر شیف راحت علی انتقال کر گئی ہیں۔ ان کے انتقال کی خبر نے مداحوں اور کھانا پکانے سے دلچسپی رکھنے والوں کو غمزدہ کر دیا ہے۔

شیف راحت علی کئی دہائیوں تک پاکستانی گھروں کا ایک جانا پہچانا نام رہیں۔ ان کی آسان تراکیب، منفرد اندازِ تعلیم اور ہمیشہ مسکراتا چہرہ لاکھوں ناظرین کے لیے حوصلے اور رہنمائی کا ذریعہ تھا۔ انہوں نے بے شمار افراد کو کھانا پکانے کے فن سے روشناس کرایا اور اپنی سادہ مگر مؤثر ترکیبوں سے ہر گھر میں اپنی جگہ بنائی۔

یہ بھی پڑھیں :بھارتی سینما کبھی ہالی ووڈ جیسا نہیں بن سکتا، پریانکا چوپڑا

ابتدائی طور پر ان کے انتقال کی خبر غیر مصدقہ ذرائع سے سامنے آئی، تاہم بعد ازاں اہل خانہ نے بھی اس کی تصدیق کر دی، جس کے بعد سوشل میڈیا پر مداحوں اور شوبز شخصیات نے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں :تمنا بھاٹیا نے کامیابی کا اصل راز بتا دیا

شیف راحت علی کی صاحبزادی شیف مائدہ راحت علی بھی ایک معروف شیف ہیں اور اس وقت امریکا میں مقیم ہیں، جہاں وہ اپنے شعبے میں خدمات انجام دے رہی ہیں۔شیف راحت علی کے انتقال کی خبر ان کی بھتیجی نے بھی سوشل میڈیا پر شیئر کی، جس کے بعد مداحوں کی جانب سے تعزیتی پیغامات کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

شیف راحت علی کو پاکستانی کچن کلچر میں ان کی خدمات، آسان ترکیبوں اور لاکھوں لوگوں کو کھانا پکانے کی ترغیب دینے کے حوالے سے ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

editor

Related Articles