انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں 19 پیسے کی کمی ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹربینک میں ڈالر کی قدر روپے کے مقابلے میں 19پیسے کی کمی ہوگئی۔ کاروبار کے آغاز پر روپے کے مقابلے میں قدر میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی ، قدر میں کمی کے بعد ڈالر 278روپے 20پیسے پر آگیا۔
دوسری جانب آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میںکاروبارکے آغاز میں ہی شدید مندی دیکھنے میں آئی تاہم ریکوری کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں 72ہزار پوائنس کی حد بحال ہوگئی۔اسٹاک مارکیٹ میں 2ہزار پوائنٹس کی مندی کے بعد 1ہزار پوائنٹس کی ریکوری ہوئی۔ 100انڈیکس 990پوائنٹس کم ہوکر72871پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔