گلگت کے روایتی انداز میں شادی،حسن رحیم کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا

گلگت کے روایتی انداز میں شادی،حسن رحیم کا دلچسپ ردعمل سامنے آگیا

گزشتہ سال حسن رحیم نے اپنی پسند کی ساتھی کے ساتھ شادی کی تھی، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی تھیں۔

حسن رحیم کا تعلق گلگت سے ہے اور انہوں نے اپنی شادی کی تقریبات کو روایتی گلگتی انداز میں منایا، جس نے مداحوں کی بھرپور توجہ حاصل کی۔ شادی کی ویڈیوز میں انہیں رقص کرتے اور خوشیاں مناتے دیکھا گیا، جبکہ ان کے سادہ اور ثقافتی انداز نے لوگوں کو خوب متاثر کیا۔

یہ بھی پڑھیں :کانز 2026 کی اختتامی تقریب میں ایشوریا رائے کا دلکش انداز چھا گیا

دلچسپ بات یہ ہے کہ حسن رحیم کی شادی کے بعد ایسے لوگ بھی انہیں جاننے لگے جو پہلے ان کی موسیقی سے واقف نہیں تھے۔حال ہی میں بین الاقومی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں حسن رحیم نے اپنی وائرل شادی اور اس کے بعد ملنے والی شہرت سے متعلق گفتگو کی۔

یہ بھی پڑھیں :کم کارڈیشین کا چونکا دینے والا انکشاف، روزانہ درجنوں سپلیمنٹس کا استعمال

گلوکار نے کہا کہ وہ خوش ہیں کہ انہوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے مزاحیہ انداز میں بتایا کہ وائرل شادی کے بعد وہ اپنی اہلیہ سے مذاق کرتے تھے کہ انہیں شہرت حاصل کرنے میں کئی سال لگے، جبکہ ان کی اہلیہ ایک ہی دن میں مشہور ہو گئیں۔

حسن رحیم کے مطابق ان کی اہلیہ بھی لوگوں کی محبت اور مثبت ردعمل پر خوش اور شکر گزار تھیں۔ گلوکار نے مزید کہا کہ اب وہ ایسے مداحوں سے بھی ملتے ہیں جو انہیں ان کی شادی کے ذریعے جانتے ہیں۔ ان کے مطابق نوجوان نسل ان کی موسیقی سے واقف ہے جبکہ بڑی عمر کے افراد انہیں وائرل گلگتی شادی کی وجہ سے پہچانتے ہیں۔

editor

Related Articles