بابراعظم نے بھارت سے میچ ہارنے کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

بابراعظم نے بھارت سے میچ ہارنے کا ملبہ پچ پر ڈال دیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے بھارت سے شکست کا ملبہ پچ پر ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق نیو یارک میں بھارت سے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا انٹر نیشنل میچ ہارنے کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پچ اچھی تھی کچھ گیندیں توقع کے مطابق بیٹ پر نہیں آئیں جس کی وجہ سے شارٹ کھیلنے میں دشواری پیش آ رہی تھی ۔  قومی بابر اعظم کا دوران گفتگو مزید کہنا تھا کہ بیٹنگ میں ابتدائی 10 اوورز اچھا کھیل کھیلنے میں کامیاب رہے لیکن اننگز کے بقیہ 10اوورز میں اچھی بیٹنگ نہ کر سکے ۔

جس کا خمیازہ میچ ہارنے کی صورت میں ہمیں بھگتنا پڑا۔بھارت سے میچ ہارنے کا ہم سب کو دکھ ہے ۔ 120کا ہدف حاصل نہ کرنے پر سخت مایوسی کا شکار ہوئے ۔ یا رہے کہ نیویارک کے نساؤ کاؤنٹی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں گروپ اے کی ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے میچ میں بھارت نے پاکستان کو جیت کے لیے 120 رنز کا ہدف دیا تھا مگر پاکستانی ٹیم بھارت کے آسان ہدف کے تعاقب میں بھی ناکام رہی اور مقررہ 20اوورز میں 113رنز بنا سکی اور 6 اسکور سے میچ ہار گئی ۔

بھارتی ٹیم کے خلاف پاکستانی کے فاسٹ بالرز شاہین شاہ آفریدی نے 3،حارث رؤف نے 3 اور محمد عامر نے 2کٹیں لے کر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیالیکن پاکستانی بلے بازوں نے قوم اور شائقین کرکٹ کو انتہائی مایوس کیا ۔ پاکستانی بیٹرزجسپریت بھمراہ کی گھومتی گیندوں کو نہ سمجھ پائے اور یکے بعد دیگرے اپنی وکٹیں گنواتے رہے ۔ دوسری طرف پاکستان کو شکست دینے کے بعد بھارت گروپ اے میں 4 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر آگیا ۔ پاکستان ٹیم لگاتار دو میچز میں شکستوں کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *