پاکستان کرکٹ ٹیم کو گروپ اے میں دھچکا لگا ہے، دو میچ ہار کر پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر آ گئی ہے۔
سپر ایٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے پاکستان کو اب اپنے اگلے دو میچز بڑے مارجن سے جیتنا ہوں گےاور ساتھ ہی ساتھ دوسری ٹیموں پر انحصار کرنا ہو گا ۔پاکستان اپنے آئندہ میچوں میں کینیڈا اور آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گا اور ان ٹیموں کے خلاف جیت اگلے مرحلے میں ان کی پیش قدمی کے لیے اہم ہوگی۔ تاہم پاکستان کی سپر ایٹ مرحلے میں ترقی کا انحصار گروپ کی دیگر ٹیموں کی کارکردگی پر بھی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بابراعظم نے بھارت سے میچ ہارنے کا ملبہ پچ پر ڈال دیا
دلچسپ اتفاق یہ ہے کہ نمبر 13 حالیہ میچ میں پاکستان اور بھارت دونوں کے لیے دلچسپ نمبر بن گیا۔ دونوں کپتان روہت شرما اور بابر اعظم 13 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ عثمان خان اور فخر زمان نے بھی 13، 13 رنز بنائے۔ میچ میں پاکستان کا مجموعی اسکور بھی 113 رنز تھا۔اس شکست نے پاکستان پر اپنے آنے والے میچوں میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور سپر ایٹ مرحلے کے لئے کوالیفائی کرنے کے لئے دباؤ بڑھا دیا ہے۔

