بجلی سے محروم علاقوں کیلئے بڑی امید، سولر ایمبولینس تیار

بجلی سے محروم علاقوں کیلئے بڑی امید، سولر ایمبولینس تیار

افریقہ کے دور دراز علاقوں میں طبی سہولتوں اور بجلی کی کمی کے مسئلے سے نمٹنے کیلئے نیدرلینڈز کے طلبہ نے شمسی توانائی سے چلنے والی منفرد ایمبولینس تیار کرلی۔

’اسٹیلا جووا‘ نامی اس گاڑی میں ایکسرے، الٹراساؤنڈ اور ویکسین محفوظ رکھنے کیلئے فریج سمیت مختلف طبی آلات موجود ہیں۔ گاڑی کی چھت پر نصب سولر پینل سفر کے دوران بجلی بناتے ہیں، جبکہ کھڑے ہونے کی صورت میں اضافی پینل بھی کھولے جاسکتے ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں:پاکستان دنیا کی تیسری بڑی کرپٹو مارکیٹ بن گیا

طلبہ نے کینیا میں اس گاڑی کا عملی تجربہ کیا، جہاں اس نے دشوار گزار راستوں پر 800 کلومیٹر سے زائد سفر کیا اور ایسے صحت مرکز تک بھی پہنچی جہاں بجلی دستیاب نہیں۔

ٹیم کے مطابق گاڑی کھڑی ہونے کی صورت میں بھی اس کے سولر پینل طبی آلات کی ضرورت سے زیادہ توانائی پیدا کرنے میں کامیاب رہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی ٹیکنالوجی دور دراز علاقوں میں الٹراساؤنڈ، ویکسین اسٹوریج اور دیگر بنیادی طبی سہولتیں فراہم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہے۔ تاہم اس منصوبے کو بڑے پیمانے پر استعمال کرنے کیلئے مالی وسائل ایک اہم چیلنج ہیں۔

editor

Related Articles