بجٹ 2024-25 کا معاملہ، اجلاس میں شرکت کیلئے سنی اتحاد کونسل نے حکمت عملی بنا لی۔
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کے اراکین بجٹ خطاب کے دوران ڈائس کا گھیراو کرینگے۔ اپوزیشن ارکان بجٹ تقریر کے دوران اسٹیج کو گھیریں گے، اراکین خطاب کے دوران بجٹ کی کاپیاں پھاڑیں گے اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کریں گے۔
ذرائع کے مطابق تمام اراکین بانی چیئرمین کی تصاویر ہاتھ میں لے کر ایوان جائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کی قیادت شاہد خٹک، جمشید دستی اور اقبال آفریدی احتجاج کو لیڈ کرینگے۔