مہنگے تحائف اور 80 لاکھ روپے کا دعویٰ، مومنہ اقبال کا مؤقف سامنے آگیا

مہنگے تحائف اور 80 لاکھ روپے کا دعویٰ، مومنہ اقبال کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مومنہ اقبال ان دنوں سابق منگیتر اور مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ کے ساتھ جاری قانونی معاملے کے باعث خبروں میں ہیں۔

مومنہ اقبال نے اداکاری سے قبل ماڈلنگ کے ذریعے شوبز میں قدم رکھا تھا اور بعد ازاں ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی۔

حالیہ دنوں میں ثاقب چدھڑ نے ایک انٹرویو میں مومنہ اقبال کے ساتھ تعلقات کے بارے میں بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے اداکارہ کو 80 لاکھ روپے نقد دیے تھے۔

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ مومنہ اقبال کو ٹویوٹا فورچیونر اور ہونڈا سِوک تحفے میں دی، جبکہ ان کی بہن کی آسٹریلیا میں تعلیم کے اخراجات بھی برداشت کیے۔

یہ بھی پڑھیں:رجب بٹ اور ایمان اسد تنازع، سابق اہلیہ کو دوبارہ قانونی نوٹس

تاہم مومنہ اقبال نے سابق منگیتر کی جانب سے کیے گئے تحائف اور رقم سے متعلق دعووں پر اپنا مؤقف واضح کردیا ہے۔

ایک حالیہ انٹرویو میں اداکارہ نے کہا کہ ان کا قانونی معاملہ اس بات سے متعلق نہیں کہ انہوں نے ثاقب چدھڑ سے کتنی رقم لی یا دونوں کے درمیان تعلق کے دوران ایک دوسرے کو کیا تحائف دیے گئے۔

مومنہ اقبال کے مطابق ان کی قانونی کارروائی کا تعلق مبینہ ہراسانی سے ہے اور تحائف یا رقم کے معاملات کا اس کیس سے کوئی تعلق نہیں۔اداکارہ نے واضح کیا کہ وہ تحائف کے لین دین پر بحث نہیں کرنا چاہتیں، کیونکہ ان کے مطابق اصل مسئلہ وہ مبینہ ہراسانی ہے جس کا انہیں سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شادیوں میں رقص پر تنقید، بالی وڈد اداکار نے اپنی مشکلات بتادیں

دوسری جانب ثاقب چدھڑ اپنے انٹرویو میں اس معاملے پر اپنا مؤقف پیش کرچکے ہیں۔ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں اور مؤقف کے بعد یہ معاملہ سوشل میڈیا پر بھی زیر بحث ہے۔

واضح رہے کہ فریقین کی جانب سے سامنے آنے والے دعوے اپنی اپنی جگہ موجود ہیں، جبکہ قانونی معاملے پر حتمی فیصلہ متعلقہ فورم ہی کرے گا۔

editor

Related Articles