پاکستانی شوبز ستاروں کا 80 کی دہائی والا روپ، تصاویر نے دھوم مچادی

پاکستانی شوبز ستاروں کا 80 کی دہائی والا روپ، تصاویر نے دھوم مچادی

پاکستانی شوبز سے وابستہ کئی معروف شخصیات نے مصنوعی ذہانت کے ایک نئے ٹرینڈ کے ذریعے خود کو 80 کی دہائی کے انداز میں پیش کیا ہے، جس کے بعد ان کی تصاویر سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

80 کی دہائی کا فیشن اپنے شوخ رنگوں، چمک دمک، نمایاں میک اپ اور بڑے بالوں کی وجہ سے خاص پہچان رکھتا تھا۔ اس دور میں فیشن کے معاملے میں سادگی کے بجائے بھرپور انداز اپنانے کو ترجیح دی جاتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:مہنگے تحائف اور 80 لاکھ روپے کا دعویٰ، مومنہ اقبال کا مؤقف سامنے آگیا

اب ایک مقبول اے آئی فلٹر نے اسی پرانے فیشن کو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر زندہ کر دیا ہے۔ پاکستانی فنکاروں نے اس فلٹر کے ذریعے اپنی موجودہ شکل کو 80 کی دہائی کے انداز میں تبدیل کیا۔ اداکارہ اور میزبان مدیحہ نقوی، قدسیہ علی، عمر عالم، اینی جعفری اور ماہی بلوچ سمیت کئی فنکاروں نے 80 کی دہائی کے انداز میں اپنی تصاویر شیئر کیں۔

تصاویر میں ان شخصیات کو بڑے بالوں، نمایاں میک اپ، شوخ ملبوسات اور اس دور کے مخصوص فیشن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ موجودہ دور کے سادہ اور قدرتی میک اپ کے برعکس 80 کی دہائی کا انداز زیادہ نمایاں اور رنگین تھا، یہی وجہ ہے کہ اے آئی کے ذریعے تیار کی گئی یہ تصاویر مداحوں کی خاص توجہ حاصل کر رہی ہیں۔

editor

Related Articles