پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت داعش خراسان کے 5 دہشت گرد ہلاک

پشاور، سی ٹی ڈی کی کارروائی، اہم کمانڈر سمیت داعش خراسان کے 5 دہشت گرد ہلاک

‏سی ٹی ڈی پشاور ریجن نے شمشتو کیمپ کے قریب تھانہ ارمڑ کی حدود میں کابل انگلش لینگویج سینٹر کے ایک کمپاؤنڈ میں اہم کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم داعش خراسان کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔

‏سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گرد حساس اداروں، امام بارگاہوں اور چرچز پر بم دھماکوں سمیت بڑی دہشت گرد کارروائیوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ہلاک دہشت گردوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر عمران عرف عبداللہ، بلال، ابو بکر بھی شامل ہے، جبکہ شاہد اللہ ولد میراج سکنہ اپر مومند کی بھی شناخت کر لی گئی ہے۔

‏کارروائی کے دوران دہشت گردوں کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، 4 پستول، 2 ہینڈ گرینیڈ، 5 میگزین، ایک خودساختہ آئی ای ڈی اور متعدد کارتوس برآمد کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں :آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت کامیاب کارروائیاں، بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کے 11 دہشتگرد ہلاک، 2.9 ٹن دھماکہ خیز مواد برآمد

‏سی ٹی ڈی کے مطابق عمران عرف ابو بکر اسلام آباد سمیت مختلف اضلاع میں بم دھماکوں، پولیس اور سیاسی رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ سمیت 20 دہشت گردی کے مقدمات میں مطلوب اشتہاری دہشت گرد تھا،‏وہ مولانا خانزیب، سینیٹر ہدایت اللہ اور ریحانزیب کی شہادت کے مقدمات میں بھی مطلوب تھا۔

‏سی ٹی ڈی کے مطابق عمران عرف ابو بکر 6 فروری 2026 کو ترلئی، اسلام آباد میں امام بارگاہ پر ہونے والے خودکش حملے میں بھی ملوث تھا۔ اس نے خودکش جیکٹ باجوڑ سے منگوائی اور خودکش بمبار کو نوشہرہ سے ترلئی پہنچایا تھا، جبکہ شاہد اللہ نے حملے کے لیے ریکی اور ہدف کی نشاندہی کی تھی۔

‏عمران عرف ابو بکر 2023 میں باجوڑ میں جے یو آئی (ف) ورکرز کنونشن پر ہونے والے خودکش حملے میں بھی مطلوب تھا۔ اس کی گرفتاری یا سراغ دینے میں مدد پر ایک کروڑ 20 لاکھ روپے انعام مقرر تھا،‏سی ٹی ڈی کے مطابق دیگر ہلاک دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے جبکہ علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔

editor

Related Articles