یونس خان بھی قومی ٹیم کی کپتانی پر بول پڑے

یونس خان بھی قومی ٹیم کی کپتانی پر بول پڑے

یونس خان نےقومی ٹیم کی کپتانی کیلئے فخرزمان کو اپنا فیورٹ قرار دیدیا۔

ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 2009  کے فاتح کپتان یونس خان نےبھی قومی ٹیم کی کپتانی کے حوالے سے اپنی تجویز دیدی۔ انہوں نے کہا ہے کہ فخر زمان نے ٹیم کے لیے بہت قربانی دی ہے ، انہیں کپتان بنانا چاہیے۔ سابق کپتان یونس خان نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ فخر زمان کو بابراعظم کی جگہ کپتانی دینی چاہیے،فخر زمان نے ٹیم کیلئے سب سے زیادہ قربانی دی ہے، وہ کیوں قیادت کے اہل نہیں کیا وہ پررفامر نہیں ہیں؟۔سابق کپتان نے کہا کہ بھارت میں شیڈول ورلڈکپ 2023 میں بھی فخر زمان کی نیوزی لینڈ کیخلاف اننگز میں پاکستان کو اگلے راؤنڈ میں پہنچنے کی امید دلائی تھی۔ فخر واحد کرکٹر ہیں جنہوں نے ٹیم کیلئے اپنی بیٹنگ پوزیشن تبدیل کی وہ 4، 5 نمبر پر آکر کھیل رہے ہیں، تو وہ کیوں کپتانی کے اہل نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ جارح مزاج فخر زمان نے پاکستان کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2009میں بھارت کیخلاف فتح دلانے میں انتہائی اہم قرار ادا کیا تھا۔ جبکہ گزشتہ سال بھارت میں ہونیوالے ورلڈکپ میں بھی فخر زمان نے نیوزی لینڈ کیخلاف شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرکے اپنی صلاحیتو ں کا لوہا منوایا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *