وزیراعلیٰ کی دھمکی بیکار، خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ،شہری بلبلا اٹھے

وزیراعلیٰ کی دھمکی بیکار، خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ،شہری بلبلا اٹھے

وزیرا ٰعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈا پورکی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی روکنے کی دھمکی بیکار گئی ۔ صوبے کے مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے مقرر کئے گئے12 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کے حکم پر ان کے آبائی شہر ڈ ی آئی خان میں بھی عمل درآمدنہ ہو سکا۔ مردان میں بھی لوڈشیڈنگ کے خلاف پی ٹی آئی کار کنان نے مالاکنڈ روڈ پر واپڈا آفس کے سامنے دھرنا دیا جبکہ پشاور میں بھی شہری بجلی کی لوڈشیڈنگ سے انتہائی پریشان ہیں۔ نوشہرہ میں سنی اتحاد کونسل کے ایم این اے ذوالفقارخان نے کارکنوں کے ہمراہ پبی اور تاروجہ گرڈ سٹیشن پر دھاوا بو لا اور 12 فیڈرزکی بجلی زبردستی بحال کرادی۔

جس پر پیسکو حکام نے رکن قومی اسمبلی کےخلاف مقدمہ درج کرانے کیلئے پولیس کو مراسلہ لکھ دیا۔ دوسری جانب ترجمان پیسکو نے کہا ہے کہ زیادہ نقصان والے فیڈرز پر زیادہ لوڈشیڈنگ ناگزیرہے۔ خیبرپختونخوا میں لوڈشیڈنگ کے بحران پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور میں رابطہ ہوا ہے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور نے اپنے تحفظات سے وزیر داخلہ محسن نقوی کو آگاہ کیا۔

وزیر داخلہ محسن اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے لوڈشیڈنگ کے مسئلے پر2 روز میں مشاورت اور مذاکرات پر اتفاق کیا۔ اس موقع پروفاقی وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا افہام و تفہیم سے باہمی غلط فہمیاں دور کی جائیں گی۔  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو گرڈ سٹیشنز کی حفاظت اور تحفظ کی یقین دہانی کرائی۔  محسن نقوی نے کہا ہے کہ پوری کوشش ہے کہ خیبر پختونخوا میں لوڈشیڈنگ کا مسئلہ جلدازجلد حل ہو، تمام وفاقی تنصیبات کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *