حالیہ اعداد و شمار کے مطابق ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس جو ان کی ہی دوسری کمپنی ٹیسلا کے ساتھ منسلک ہے۔ ٹیسلا کے سائبر ٹرک کی سب سے بڑی خریدار کے طور پر سامنے آئی ہے
امریکا میں 2025 کی چوتھی سہ ماہی کے دوران فروخت ہونے والے تقریباً ہر پانچ میں سے ایک سائبر ٹرک اسپیس ایکس نے خریدا۔ایس اینڈ پی گلوبل موبیلیٹی کے رجسٹریشن ڈیٹا کے مطابق جس کی رپورٹ سب سے پہلے بلومبرگ نیوز نے دی تھی۔ اسپیس ایکس نے ان الیکٹرک ٹرکس پر 10 کروڑ ڈالر سے زیادہ خرچ کیا۔
اگرچہ اسپیس ایکس کی بڑی خریداری نے ٹیسلا کی مجموعی فروخت کو کچھ سہارا دیا پھر بھی اسی عرصے میں سائبر ٹرک کی مجموعی فروخت میں کمی دیکھی گئی۔اعداد و شمار کے مطابق اگر اسپیس ایکس کی خریداری کو الگ کر دیا جائے تو چوتھی سہ ماہی میں سائبر ٹرک کی رجسٹریشن میں تقریباً 51 فیصد کمی سامنے آتی ہے۔