پاکستان تحریک انصاف نے آزاد جموں و کشمیر انتخابات کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا،پی ٹی آئی نے اعلان کیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے ساتھ کھڑے ہیں تاہم موجودہ حالات میں انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔
پارلیمانی بورڈ کی جانب سے ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق تمام سفارشات بھی فوری معطل کر دی گئی ہیں اور ٹکٹوں کے اجرا سے متعلق تمام امور آئندہ فیصلے تک مؤخر رہیں گے، غیرمعمولی حالات کے پیشِ نظر ٹکٹوں کے اجرا اور انتخابی عمل کے کسی مرحلے پر مزید پیشرفت نہیں ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں :پیپلزپارٹی کے اہم رہنما نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا
پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ آزادکشمیر کے معاملات افہام وتفہیم سےحل کیے جائیں اور انتخابی شیڈول پر نظرثانی کی جائے، تمام سیاسی جماعتوں کو مساوی اور آزادانہ انتخابی ماحول فراہم کیا جائے ہماری سیاسی جدوجہد کشمیری عوام کےجمہوری حقوق کےلیےجاری رہےگی،پارٹی نے کہا کہ آزاد، منصفانہ اور پُرامن سیاسی ماحول کے بغیر انتخابی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔

