جے ڈی وینس کا ایران جنگ سے نمٹنے میں امریکی ناکامیوں کا کھل کر اعتراف

جے ڈی وینس کا ایران جنگ سے نمٹنے میں امریکی ناکامیوں کا کھل کر اعتراف

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے ایران جنگ سے نمٹنے کے معاملے میں بہت سی غلطیوں اور بنیادی نوعیت کی متعدد ناکامیوں کا کھل کر اعتراف کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق انہوں نے یہ بیان جنگ کے نتیجے میں بڑھتے ہوئے جانی و معاشی نقصانات کے حوالے سے امریکی نیوز چینل کے ایک خصوصی عوامی پروگرام میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے دیا ہے۔

جے ڈی وینس نے امریکی فوجی تنصیبات کی سیکیورٹی کے حوالے سے اعتراف کیا کہ اس معاملے میں خامیاں موجود تھیں اور بعض اوقات معلومات مجھ تک نہیں پہنچ پاتی تھیں ، انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ہر ناکامی کو انتہائی سنجیدگی سے لیں گے۔

فوجیوں کی تعیناتی

امریکی نائب صدر نے تسلیم کیا کہ امریکی فوجیوں کی تعیناتی کے طریقہ کار نے فوجی حکمتِ عملی کی بعض کمزوریوں کو نمایاں کیا۔

یہ بھی پڑھیں :امریکی و اسرائیلی جنگی طیاروں کی تہران میں شدید بمباری

ان کاکہنا تھا کہ میں جانتا ہوں کہ بعض معاملات میں مثلاً فوجیوں کو جہاں تعینات کیا گیا تھا وہاں ہم نے محسوس کیا کہ یہ ایک بہت بڑی غلطی تھی اور اس میں بہتری لائی جا سکتی تھی، ہم نے اس حوالے سے تبدیلیاں کی ہیں۔

جے ڈی وینس نے کم قیمت ڈرونز سے بڑھتے ہوئے خطرے کی جانب بھی توجہ دلاتے ہوئے  کہا کہ امریکی فوج نے اپنے اہلکاروں کو بہتر تحفظ فراہم کرنے اور مزید جانی نقصان سے بچنے کے لیے اپنی حکمتِ عملی تبدیل کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :یوکرین نے روس پر حملے نہ روکے تو کیا ہوگا؟ امریکہ نے بڑی دھمکی د ے دی

اس سوال کے جواب میں کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ابتدائی طور پر ظاہر کی گئی توقعات کے باوجود واشنگٹن اب تک فیصلہ کن فتح کیوں حاصل نہیں کر سکا؟ جے ڈی وینس کا کہنا تھا   کہ امریکا بعض پہلوؤں سے فیصلہ کن کامیابی حاصل کر چکا ہے۔

انہوں نے امریکی انتظامیہ کی حکمتِ عملی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن ایران سے اس بات کی حتمی اور ٹھوس ضمانت حاصل کرنے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اپنے جوہری پروگرام کی دوبارہ بحالی نہیں کرے گا۔

editor

Related Articles