پنجاب کی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمیٰ بخاری کی صاحبزادی ودیعت فاطمہ رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوگئیں۔ ان کے نکاح کی تقریب میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت متعدد سیاسی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔
ودیعت فاطمہ کا نکاح بیرسٹر سید موسیٰ رضا کے ساتھ ہوا۔ تقریب میں شریک مہمانوں نے نئے شادی شدہ جوڑے کو مبارک باد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
یہ بھی پڑھیں :عائزہ خان کے نئے انداز نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی
تقریب کے دوران عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا دولہا سے تعارف بھی کرایا۔ نکاح کی تقریب میں صوبائی وزیر صحت سلمان رفیق، پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر اقبال چنڑ، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ اور پارلیمانی سیکریٹری شازیہ رضوان سمیت دیگر شخصیات بھی موجود تھیں۔
تقریب کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکز بنیں، جبکہ مہمانوں نے نئے جوڑے کے لیے خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعائیں کیں۔


