کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور نے گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے کی تجاویز سفارشات کے ساتھ منظور کرلیں، جبکہ پیٹرولیم لیوی، کلائمیٹ سپورٹ لیوی اور کاروباری ضوابط سے متعلق قانونی ترامیم کے مسودوں کی بھی منظوری دے دی گئی۔
وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کی زیر صدارت کابینہ کمیٹی برائے تصفیہ قانون سازی امور کے اجلاس میں اوورلوڈنگ، پیٹرولیم لیویز اور کاروباری ضوابط سے متعلق مختلف قانونی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں گاڑیوں میں اوورلوڈنگ پر جرمانوں اور سزاؤں میں اضافے سے متعلق تجاویز کو سفارشات کے ساتھ منظور کیا گیا۔ کمیٹی نے نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سینیارٹی رولز 2026 کی اصولی منظوری بھی دے دی۔
یہ بھی پڑھیں: دہشتگردی کسی سیاسی جماعت کا نہیں، سب کی بقا کا مسئلہ ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی کو جدید وسائل دینا ہونگے ، ثمر ہارون بلور
کمیٹی نے پیٹرولیم لیوی اور کلائمیٹ سپورٹ لیوی سے متعلق مجوزہ قانونی ترامیم کے مسودوں کی بھی منظوری دی۔ اس کے علاوہ آسان کاروبار ٹیکنیکل یونٹ اور پاکستان ریگولیٹری رجسٹری کے قیام اور فعالیت سے متعلق مجوزہ قواعد بھی منظور کرلیے گئے۔
کابینہ کمیٹی کی جانب سے منظور کیے گئے قانونی مسودے مزید کارروائی اور حتمی پیش رفت کے لیے متعلقہ فورمز پر پیش کیے جائیں گے۔
