ہری پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی محلے کے چار نوجوان جاں بحق

ہری پور میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک ہی محلے کے چار نوجوان جاں بحق

 سرائے صالح کے قریب آئل ٹینکر اور دو کاروں میں تصادم، ایبٹ آباد سے واپس آنے والے دوست حادثے کا شکار ہوگئے

ہری پور کے علاقے سرائے صالح کے قریب آئل ٹینکر اور دو کاروں کے درمیان خوفناک تصادم میں چار نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے۔ حادثے میں جانیں گنوانے والے چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے ایک ہی محلے سے تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :ژوب کوئٹہ شاہراہ پر ٹریفک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

 ذرائع کے مطابق دونوں کاروں میں سوار افراد آپس میں دوست تھے۔ وہ ایبٹ آباد میں کھانا کھانے کے بعد ہری پور واپس آرہے تھے کہ سرائے صالح کے قریب حادثے کا شکار ہوگئے۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک کار آئل ٹینکر سے ٹکرا گئی۔ اس کے بعد دوسری کار بھی بے قابو ہوکر ٹینکر سے جا ٹکرائی۔

تصادم کے نتیجے میں چار نوجوان جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق نوجوانوں میں 23 سالہ عمر مہتاب، 28 سالہ شامیر جاوید، 19 سالہ سیف الرحمان اور 25 سالہ احسن شاہ شامل ہیں۔

چاروں نوجوانوں کا تعلق ہری پور کے درویش محلہ کھجوراں والے سے تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :شدید دھند کے باعث خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آگیا، بڑا جانی نقصان
ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی کارروائیاں شروع کردیں۔

جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ہری پور کے ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔

ایک ہی محلے کے چار نوجوانوں کی اچانک موت نے اہل خانہ اور مقامی رہائشیوں کو غمزدہ کردیا ۔

editor

Related Articles