ایم کیو ایم کے وفد کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات

ایم کیو ایم کے وفد کی چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو سے ملاقات

اسلام آباد میں ایم کیو ایم کے وفد نے  چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی ہے۔

بلاول بھٹو سے ملاقات میں خالد مقبول صدیقی، مصطفیٰ کمال اور فاروق ستار شریک ہوئے۔

ایم کیو ایم اور پی پی رہنما نے ملک، بالخصوص سندھ کی سیاسی اور معاشی صورتِ حال پر تبادلہ خیال کیا۔

فریقین میں ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے مل کر کام کرنے پر اتفاق ہوا،دونوں فریقین نے مستقبل میں رابطے جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

 ایم کیو ایم پاکستان کے وفد کی جلد دوسری جماعتوں کے سربراہان سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *