دو کلاس فیلوز نے بھارتی بری اور بحری افواج کی کمان سنبھال لی

دو کلاس فیلوز نے بھارتی بری اور بحری افواج کی کمان سنبھال لی

بھارت میں ایک ہی سکول میں تعلیم حاصل کرنے والے دو کلاس فیلوز بری اور بحری افواج کے سربراہ بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کی عسکری تاریخ میں پہلی مرتبہ یسا اتفاق ہوا جہاں دو ہم جماعتوں نے بری اور بحری افواج کی کمان کا چارج سنبھال لیا ۔ اس اتفاقیہ واقعے نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ بری فوج کے نئے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی اور بحری فوج کے سربراہ ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے مدھیہ پردیش کے سینک سکول ریوا سے تعلیم حاصل کی اور دونوں 5 ویں جماعت سے ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق دونوں اعلیٰ افسران کے سکول میں رول نمبرز ساتھ ساتھ تھے ۔ لیفٹیننٹ جنرل دویدی کا رول نمبر 931 اور ایڈمرل ترپاٹھی کا 938 تھا، مختلف افواج میں خدمات انجام دینے کے باوجود دونوں ایک دوسرے کے ساتھ رابطے میں رہے۔دونوں کلاس فیلوز کی تقرری دو ماہ کا وقفہ ہوا، ایڈمرل دنیش ترپاٹھی نے یکم مئی 2024بھارتی بحریہ کی کمان سنبھالی۔

یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب: بچوں کو گاڑی میں تنہا چھوڑنے پر 500 ریال تک جرمانہ ہو گا

لیفٹیننٹ جنرل دویدی نے حال ہی میں چیف آف آرمی سٹاف کا عہدہ سنبھالا ہے۔ یکم جولائی 1964ء کو پیدا ہونے والے لیفٹیننٹ جنرل اوپندر دویدی نے 15 دسمبر 1984ء کو بھارتی آرمی کی جموں و کشمیر رائفلز میں کمیشن حاصل کیا اور وہ نادرن آرمی کمانڈر کے عہدے پر طویل عرصے تک رہے جہاں انہوں نے فوج کی سٹریٹجک رہنمائی اور آپریشنل نگرانی بھی کی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *