او جی ڈی سی ایل نے ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کا اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے خیبر پختونخوا کے علاقے کرک میں اپنے نشپا-4 کنویں سے تیل اور گیس کی پیداوار میں اضافہ کرتے ہوئے ایک اہم دریافت کی ہے۔او جی ڈی سی ایل کے مطابق اس کنویں سے روزانہ 330 بیرل تیل اور 7.7 ملین مکعب فٹ گیس پیدا ہو رہی ہے جس سے ملک کے درآمدی بل میں 59.85 ملین ڈالر کی کمی واقع ہو گی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا
اس اہم پیش رفت سے ملک کے توانائی کے شعبے میں اہم کردار ادا کرنے کی توقع ہے، او جی ڈی سی ایل پیداواری صلاحیتوں کو مزید بڑھانے، ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے اور معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لئے جدید ٹیکنالوجیز اور بہترین طریقوں کو بروئے کار لانے کے لئے پرعزم ہے۔