آپریشن غضب للحق سے تمام فتنے ختم کریں گے،پاکستان کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے یوم تکبیر پر وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان

آپریشن غضب للحق سے تمام فتنے ختم کریں گے،پاکستان کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے یوم تکبیر پر وزیر اعظم کا دوٹوک اعلان

بھارت کے ایٹمی دھماکوں کے جواب میں  پاکستان نے 28 مئی 1998 کو بلوچستان کے علاقے چاغی کے مقام پر  کامیاب ایٹمی دھماکے کیے جس کے بعد اس دن کو ’یوم تکبیر کے نام سے یاد رکھا جاتا ہے۔

وزیراعظم نے یوم تکبیر کے موقع پر قوم کے نام پیغام میں کہا ہے کہ اگر  ایٹمی قوت نہ بنتے تو دشمن ہر حد پار کرسکتا تھا ایٹمی حصار  اور  مسلح افواج دشمن کے راستے کی رکاوٹ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے ذوالفقار علی بھٹو، نواز شریف، ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور ڈاکٹر ثمر مبارک مند کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے سائنسدانوں اور قومی ہیروز کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

وزیراعظم نےکہا کہ بھارت نے پہلگام فالس فلیگ سازش کا ڈرامہ رچایا قوم اور افواج نے یکجا ہوکر بھارتی عزائم ناکام بنائے  بنیان مرصوص فیلڈ مارشل عاصم منیرکی قیادت پیشہ ورانہ مہارت کا ثبوت ہے۔

 یہ بھی پڑھیں : وزیر اعظم کا دکانوں اور مارکیٹوں کے بندش سے متعلق نیا حکم جاری

وزیراعظم نے مزید کہا افغان رجیم دشمن عزائم میں سہولتکار  بنی ہوئی ہے، شکست کے بعد دشمن فتنہ الخوارج و فتنہ الہندوستان جیسی پراکسیز کی پشت پناہی کررہا ہے۔

وزیراعظم نے واضح کیاکہ دشمن کسی غلط فہمی میں نہ رہے ہماری بہادر مسلح افواج جدید ترین ہتھیاروں سے لیس مادرِ وطن کے چپے چپے کے دفاع کے لیے پرعزم ہیں اس ملک کا دفاع آہنی ہاتھوں میں ہے آپریشن غضب للحق کے ذریعے تمام فتنوں کا خاتمہ کریں گے۔

editor

Related Articles