گیس صارفین کیلئے اچھی خبر، اوگرا کا بڑا اعلان

گیس صارفین کیلئے اچھی خبر، اوگرا کا بڑا اعلان

آئل ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا )نے گیس کی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، گھریلو صارفین سمیت باقی تمام سیکٹرز کیلئے گیس کی قیمتیں برقرار ہیں۔

جاری نوٹیفکیشن میں اوگرا نے کہا کہ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس نرخ میں 250 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے، کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی نئی قیمت 3 ہزار روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس کی نئی قیمت کا اطلاق آج سے ہوگیا، کھاد کارخانوں، برف کارخانوں اور سیمنٹ سیکٹر کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی بجٹ میں سولر پینلز سے متعلق بڑا اعلان

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں واضح کیا گیا کہ گھریلو، کمرشل اور صنعتی صارفین کیلئے گیس قیمتیں برقرار ہیں۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ سرکاری اور نجی بجلی گھروں کیلئے بھی گیس قیمتیں برقرار رہیں گی، گزشتہ روز ای سی سی نے یکم جولائی سے گیس قیمتوں میں ردوبدل کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *