اے پی سی میں شرکت، بانی پی ٹی آئی کا جواب خوش آئند ہے: عطا تارڑ

اے پی سی میں شرکت، بانی پی ٹی آئی کا جواب خوش آئند ہے: عطا تارڑ

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا ہے کہ عزم استحکام سے متعلق کل جماعتی کانفرنس(اے پی سی) پر اتحادیوں سے مشاورت جاری ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران عطا تارڑ نے کہا  کہ اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو بلایا جائے گا اور تمام کو ہی شرکت کرنی چاہیے ، بانی پی ٹی آئی کا اے پی سی میں شرکت کا اعلان خوش آئند ہے، اللّٰہ کرے وہ اس پر قائم رہیں۔

وفاقی وزیر نے  کہا کہ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ڈیجیٹلائزیشن شروع ہوگئی ہے، ایسے 45 لاکھ افراد کی نشاندہی ہوئی ہے، جو استعداد کے باوجود ٹیکس نہیں دے رہے ، مختلف کمپنیوں کی جانب سے 4 ہزار انڈر انوائسنگ کے کیسز کی نشاندہی ہوئی۔

عطا تارڑ نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شکیل تنولی کی حادثے میں ہلاکت کی شفاف تحقیقات کرے، جس کے والد نے کہہ دیا کہ وہ اپنے بیٹے کا خون معاف نہیں کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں :عمران خان کا حکومت کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کا فیصلہ

انہوں نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم کا دورہ تاجکستان اور قازقستان کامیاب رہا، وہاں پاکستان کی بڑی پذیرائی ہوئی،  وزیراعظم نے مختلف سربراہان مملکت سے ملاقاتیں کیں، تاجکستان میں اسٹریٹجک معاہدے پر دستخط ہوئے، شہباز شریف کی ڈپلومیسی سے بہت فائدہ ہوا ہے،  دورے میں تجارت کے حوالے سے کراچی پورٹ اور ریلوے روٹ پر بات ہوئی ، آنے والے وقت میں روس اور پاکستان کی تجارت بھی بڑھے گی، دوست ممالک پاکستان کے ساتھ دوطرفہ تجارت بڑھانا چاہتے ہیں۔

ان کامزید کہنا تھا کہ ایس سی او میں وزیراعظم نے فلسطین کے حوالے سے واضح اور دوٹوک موقف اپنایا ، وزیراعظم کے دورے کے اچھے نتائج سامنے آئیں گے، وزیراعظم نے پاکستان کا موقف بڑی دلیری سے دنیا کے سامنے رکھا ہے۔
editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *