پی ٹی آئی نے جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر عدالت میں درخواست دائر کردی

پی ٹی آئی نے جلسے کا این او سی منسوخ ہونے پر عدالت میں درخواست دائر کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں این او سی منسوخ کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی )نے این او سی منسوخ کرنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔  اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، بیرسٹر گوہر، عمیر نیازی، شہریار آفریدی، ثناء اللہ مستی خیل اور شاہد خٹک کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی گئی۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی خدشات اور دہشت گردی کے خطرات کی وجہ سے ضلعی انتظامیہ نے پارٹی کی درخواست کو منسوخ کردیا تھا۔ پی ٹی آئی نےدرخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ جلسے کی منسوخی ان کے حقوق کی خلاف ورزی اور توہین عدالت ہے کیونکہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے اس سے قبل انتظامیہ کو حکم دیا تھا کہ انہیں جلسے کی اجازت دی جائے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام جلسہ سے قبل پی ٹی آئی اہم رہنما کی ضمانت منطور، رہا کرنے کا حکم

پی ٹی آئی جلسے کا اجازت نامہ منسوخ کرنے پر اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں توہین عدالت کی دائردرخواست پرڈائری برانچ نے نمبر لگ گیا ہے، بیرسٹر گوہر سمیت پی ٹی آئی قیادت آج ہی کیس کی سماعت کی استدعا کرنے کے لیے چیف جسٹس عامر فاروق کے چیمبر پہنچ گئے ہیں۔ درخواست میں عدالت این او سی معطل کرنے والوں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عدالتی حکم کے باوجود این او سی معطل کرنا توہین عدالت ہے۔ پارٹی نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے درخواست کی ہے کہ این او سی منسوخ کرنے کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ جلسہ مقررہ شیڈول کے مطابق ہو۔

دوسری جانب اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کےرہنماعامرمغل کی سرکاری معاملات میں مداخلت سے متعلق کیس میں ضمانت منظور کرلی۔ عدالت نے مغل کی فوری رہائی کا حکم دیا ہے۔ اس سے پہلے مغل کو گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے خلاف رمنا پولیس اسٹیشن میں سرکاری معاملات میں مداخلت کرنے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی رہنما کی قانونی ٹیم عدالت میں پیش ہوئی اور ان کی ضمانت کے لیے دلائل دیے، جسے سول جج عباس شاہ نے 50 ہزار روپے کے مچلکے پر منظور کیا۔

یہ بھی پڑھیں: مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

خیال رہے دو روز قبل پی ٹی آئی اسلام آباد کے صدر عامر مغل کو دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا ۔ جس کی تصدیق پی ٹی آئی کے وکیل عاصم بیگ نے کی تھی۔ مئی میں عامر مغل کو اسلام آباد میں پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران مبینہ طور پر پولیس اور سی ڈی اے حکام پر حملہ کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا اور بعد میں گرفتاری کے بعد ضمانت دے دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *