معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

معروف شیف ناہید انصاری انتقال کرگئیں

پاکستانی معروف شیف ناہید انصاری چھاتی کینسر کے باعث انتقال کرگئیں۔

تفصیلات کے مطابق ناہید آپا موذی مرض سے جنگ لڑتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئیں، وہ چھاتی کے کینسر میں مبتلا تھیں۔ان کے انتقال کی خبر ایک نجی ٹی وی شو کی میزبان کی جانب سے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کے ذریعے دی گئی۔ ناہید انصاری کھانا پکانے میں ایک پسندیدہ شخصیت تھیں ، جو مختلف ٹی وی چینلوں پر اپنی لذیذ ترکیبوں اور بیکنگ کلاسوں کے لئے مشہور تھیں۔ ان کے کھانا پکانے کے شوز نے نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں مقبولیت حاصل کی اور ان کی انوکھی ترکیبوں نے سامعین کو مسحور کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این او سی منسوخی کے بعد اسلام آباد جلسہ منسوخ کر دیا

انہوں نے اپنی زندگی کے 35 سال کھانا پکانے کے لیے وقف کر دیے اور کھانا پکانے کے منظر نامے پر ایک انمٹ نشان چھوڑا۔ ناہید انصاری ایک مہربان اور رحم دل انسان تھیں جنہیں بہت یاد کیا جائے گا۔ ناہید آپا ماہر ٹیچر بہت مہذب شخصیت تھیں، اپنی پیشہ ورانہ کامیابیوں کے علاوہ ناہید آپا کو ان کے نرم رویے کی وجہ سے قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا تھا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *