26 نومبر احتجاج: عارف علوی سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

26 نومبر احتجاج: عارف علوی سمیت 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری

انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق صدر عارف علوی سمیت پی ٹی آئی کے 50 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔

پی ٹی آئی کے 41 رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری عدالت نے آج جاری کئے جبکہ 9 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری پہلے ہی جاری ہو چکے ہیں، اس طرح مجموعی طور پر 50 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : بارشوں کا الرٹ ، لاہور، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ

پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ تھانہ کراچی کمپنی میں درج مقدمہ نمبر 1193 میں جاری کئے گئے، ان ملزمان میں عارف علوی، عبدالقیوم نیازی، شبلی فراز، فیصل جاوید، سلمان اکرم راجا، رؤف حسن، مراد سعید، احمد نیازی بھی شامل ہیں۔

علاوہ ازیں اسد قیصر، حماد اظہر، عاطف خان، شعیب شاہین، اعظم خان سواتی، عمر ایوب، صاحبزاہ حامد رضا، علیمہ خانم، شیخ وقاص اکرم، کنول شوزب، شاندانہ گلزار، شیرافضل مروت کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : پاکستان اور امریکا کے درمیان تجارتی معاہدہ طے، ٹیرف میں کمی ہوگی: وزارت خزانہ

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری جاری کئے، عدالت نے ملزمان کو فوری گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں علیمہ خانم سے بڑا کوئی غدار نہیں، شیر افضل مروت

واضح رہے کہ راولپنڈی ڈویژن میں 24 اور 26 نومبر کے 32 مقدمات درج ہیں، جس میں بشریٰ بی بی تھانہ ٹیکسلا میں 26 نومبر کانسٹیبل قتل کیس میں بھی نامزد ہیں۔

editor

Related Articles