لاہور میں مرغی کے گوشت کی قیمت میں 8 روپے فی کلو کمی ہوئی، برائلر گوشت کی نئی قیمت 384 روپے فی کلو ہے۔
زندہ مرغی کی ہول سیل قیمت بھی 5 روپے کمی سے 255 روپے فی کلو ہوگئی ہے جبکہ ریٹیل قیمت 5 روپے کمی سے 265 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ انڈوں کی قیمت 250 روپے فی درجن پر مستحکم ہے۔ قیمتوں میں کمی کا یہ مسلسل دوسرا دن ہے، گزشتہ روز مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں 24 روپے فی کلو اور زندہ مرغی کی قیمتوں میں 17 روپے فی کلو کمی ہوئی تھی ۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی نے این او سی منسوخی کے بعد اسلام آباد جلسہ منسوخ کر دیا
قیمتوں میں کمی صارفین کے لیے خوش آئند ہے توقع ہے کہ آنے والے دنوں میں قیمتیں مستحکم رہیں گی۔