عالمی شہرت یافتہ فلم ٹائٹینک اور اواتار کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ چل بسے

عالمی شہرت یافتہ فلم ٹائٹینک اور اواتار کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ چل بسے

آسکر ایوار ڈیافتہ پروڈیوسر جون لینڈاؤ 63 برس کی عمر میں چل بسے۔

جون لینڈاؤ نے عالمی شہرت یافتہ فلمیں ٹائٹینک اور اواتار پروڈیوس کیں۔

آسکر ایوارڈ یافتہ پروڈیوسر جون لینڈاؤ گزشتہ ایک برس سے زائد عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے۔

ہدایتکار جیمز کیمرون نے انکی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جون لینڈاؤ عزیز دوست تھے اور میرا ان سے 31 سال کا ساتھ تھا۔

برطانوی میڈیا کے مطابق جون لینڈاؤ کے اہلخانہ نے انکی موت کی تصدیق تو کی لیکن موت کی کوئی وجہ نہیں بتائی۔

1997 میں ریلیز ہونے والی فلم ’ٹائی ٹینک‘ پہلی فلم تھی جس نے دنیا بھر میں ایک ارب ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا تھا اور کئی ریکارڈ توڑے تھے جبکہ فلم نے آسکر ایوارڈ بھی جیتا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *