90کی دہائی میں خواتین فنکاروں کیساتھ کیساسلوک تھا!منیشا کوئرالہ نے بڑاراز کھول دیا

90کی دہائی میں خواتین فنکاروں کیساتھ کیساسلوک تھا!منیشا کوئرالہ نے بڑاراز کھول دیا

معروف بھارتی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے نوے کی دہائی میں خواتین فنکاروں کیلئے بالی وڈ کے دوغلے معیار سے پردہ بے نقاب کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق منیشا کوئرالہ نے ایک تازہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ1990ءکی دہائی میں اداکاروں کے لیے الکوحل استعمال کرنے کی اجازت تھی اور نہ ہی وہ کسی سے ڈیٹ پر جا سکتی تھیں ۔

اداکارہ کا بتا نا ہے کہ فلم’ ’سوداگر‘ ‘کی شوٹنگ کے دوران وہ ٹھنڈی بوتل میں ووڈکا مکس کرکے پیتی تھیں اور انہیں بتایا گیا کہ اداکاراؤں کے لیے شراب پینا منع ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ نوے کی دہائی میں مرد اداکار متعدد گرل فرینڈز ر کھ سکتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی شہرت یافتہ فلم ٹائٹینک اور اواتار کے پروڈیوسر جون لینڈاؤ چل بسے

خواتین فن کاروں کے لیے لازمی تھا کہ وہ کسی سے اپنے تعلق کو ظاہر نہیں کریں گی ۔ واضح رہے کہ منیشا کوئرالہ نے سبھاش گئی کی فلم ’’سوداگر‘ ‘سے ا پناکیریئر شروع کیا تھا اور حال ہی میں انہوں نے نیٹ فلکس کی ’’ہیرا منڈی‘ ‘سے او ٹی ٹی ڈیبیو کیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *