سکیورٹی خدشات، جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا

سکیورٹی خدشات، جرمن قونصل خانہ غیر یورپی شہریوں کیلئے بند کر دیا گیا

سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر قائد میں جرمن قونصل خانہ غیریورپی باشندوں کیلئے بند کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانے کی جانب سے سوشل میڈیا پر اعلامیہ جاری کیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق کراچی میں جرمن قونصل خانہ سکیورٹی خدشات کے تحت غیریورپی شہریوں کے لیے بند کر دیا گیا۔ اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ جن پاکستانی شہریوں کا ویزہ جاری کیا جا چکا ہے وہ اپنا ویزہ قونصل خانے سے حاصل کر سکتے ہیں تاہم قونصل خانہ تاحکم ثانی غیریورپی شہریوں کے لیے بند رہے گا۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ یا موبائل فون بندش کا فیصلہ صوبوں کی مشاورت سے کیا جائے گا

جرمن قونصل خانے کی سوشل میڈیاپوسٹ میں یہ وضاحت نہیں کی گئی کہ سکیورٹی خدشات کس نوعیت کے ہیں اور قونصل خانہ کتنی مدت تک بند رہے گا۔ آپکو بتاتے چلیں کہ جرمن قونصل خانے کی خدمات سے پاکستانی شہریوں کے ساتھ ساتھ افغان شہری بھی مستفید ہوتے ہیں۔ جرمنی کا قونصل خانہ کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع ہے جبکہ سفارت خانہ دارالحکومت اسلام آباد میں قائم ہے جو کہ کھلا رہے گااور اپنی سروسز بلا تعطل فراہم کرے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *