پیٹرولیم مصنوعات میں حالیہ دنوں اضافے کے بعد ملک بھر میں سائیکل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق جہاں پٹرول کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں وہیں مختلف شہروں میں سائیکلوں کی مانگ میں بھی اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے سائیکلوں کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ سرکاری دستاویزات کے مطابق گزشتہ ماہ سائیکلوں کی قیمتوں میں 28.3 فیصد اور سالانہ 14.14 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب حکومت کا صوبہ بھرمیں فورٹیفائیڈ آٹا متعارف کرانے کا اعلان
واضح رہے کہ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کیا تھا جس کے نتیجے میں پیٹرول کی قیمتوں میں 7 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمتوں میں 9 روپے فی لیٹر اضافہ ہوا تھا۔ اس اضافے کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 265.61 روپے فی لیٹر ہوگئی ہے۔