روشن گھرانہ اسکیم، کن لوگوں کو سولر پینلز دیے جائیں گے؟ طریقہ کار بتا دیا گیا

روشن گھرانہ اسکیم، کن لوگوں کو سولر پینلز دیے جائیں گے؟ طریقہ کار بتا دیا گیا

حکومت پنجاب کی جانب سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنیوالوں کو آسان اقساط پر سولر پینلز فراہم کرنے کے منظوری دیدی گئی۔

مریم نواز نے’روشن گھرانہ ‘منصوبے کی کابینہ سے منظوری کیلئے اجلاس بلا لیا ہے۔ منصوبے کے مطابق حکومت پنجاب سولر پینلز کی لاگ کا 90فیصد خود ادا کرے گی اور 10فیصد ادائیگی صارفین کو کرنا ہوگی۔

مزید پڑھیں: عوام کو 200 یونٹ تک مفت بجلی دینا ممکن نہیں، وفاقی وزیر توانائی

سولر پینلز 5سال کی آسان اقساط پر فراہم کیے جائیں گے ۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا اس موقع پر کہنا تھا کہ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ ماضی کی تباہی کے اثرات سے عوام کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ پانچ سال بعد عوام کو موجودہ مسائل کا سامنا نہیں ہوگا۔

چونکہ عوام بجلی کے بھاری بھرکم بلوں سے تنگ ہے اس لیے سولر پینلز اب وقت کی ضرورت بن چکے ہیں جس سے عوام کےبجلی کے بلوں میں خاطر خواہ کمی ہوگی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *