حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی، اسلام آبادہوں یا لاہور،سب سے کام کراؤنگا،صدرآصف علی زرداری

حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی، اسلام آبادہوں یا لاہور،سب سے کام کراؤنگا،صدرآصف علی زرداری

صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ن لیگ سے حکومت نہیں چل رہی،آئی ایم ایف سے قرضے لے کرعوام کا امتحان لیا جارہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے اجلاس سے خطاب کے دوران آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ ایک سابق وزیراعظم جو میں میں کی رٹ لگاتا تھا آج جیل میں بیٹھا ہے ، ہم حکومت بنانا بھی جانتے ہیں اور گرانا بھی ، انہوں نے مسلم لیگ (ن) کی حکومت پر کڑی تنقید کی۔  ہم اپنی عوام کو کبھی بھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اب خود میدان میں آگیا ہوں، اسلام آباد ہوں یا لاہور ، سب سے کام کر اؤں گا، کام کے معاملے پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کروں گا ۔ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان پیپلزپارٹی کے مقابلے کی نہیں ہے، میری جماعت کو تنقید نشانہ بنایا جاتا ہے یہ میں ثواب سمجھتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:متوسط طبقے کو بجلی کے بلوں میں ریلیف دیا جائے، نوازشریف

انہوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنان کو تیار ہو نے کی ہدایت کی کہ ابھی بہت کام کرنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی تنظیم میں نوجوانوں کو آگے لایا جائے ، اس کے علاوہ صدر مملکت نے پی پی پی کی تنظیم سازی کی رپورٹ بھی طلب کرلی ، انہوں نے کہا ڈرائنگ روم کی سیاست نہیں کرنی اب باہر نکلنا ہو گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *