سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں سُنا دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے مختصر فیصلہ سنایا گیا۔ فیصلے کے مطابق سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کاحکم جاری کیا گیا۔
تاہم سینئر صحافی محمد مالک نے آزاد ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے خبر دی تھی کہ میری اطلاع ہے کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ سنی اتحاد کونسل کے حق میں آئیگا۔ محمد مالک نے ویڈیو بیان میں یہ بھی کہا تھا کہ مخصوص نشستوں کا فیصلہ 8-5کے تناسب سے سنی اتحاد کونسل کے حق میں آئیگا۔
محمد مالک کا مزید کہنا تھا کہ اس فیصلے کے قانونی نکات اپنی جگہ لیکن جو ججز کا آپس میں تنازعہ چل رہا ہے اور بھی اس میں اہم ہوگاکیونکہ جب موجودہ حکومت کی دو تہائی اکثریت ختم ہوگی اس کا مطلب ہے جو عدلیہ سے متعلق منصوبے بنے ہوئے تھے وہ بھی نہیں ہوپائیں گے۔
انہوں نے مزید کیا کہا تھا؟ ویڈیو ملاحظہ کریں: